Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / ہندوستانی ریستوران میں فائرنگ، حملہ آور فرار

ہندوستانی ریستوران میں فائرنگ، حملہ آور فرار

ملبورن 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی ریستوران میں اُس وقت کھڑکی کے ذریعہ ایک بندوق بردار نے فائر کردیا جب وہاں کافی بھیڑ بھاڑ تھی۔ ہیریس پارک میں واقع ریستوران میں فائرنگ کے بعد گزشتہ چار ماہ کے دوران اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے سے کچھ قبل رونما ہوا۔ جہاں گاہکوں اور اسٹاف کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔ ریستوران کا نام ’’بلّوس انڈین ایٹری‘‘ بتایا گیا ہے جو وگرام اسٹریٹ میں ہے۔ البتہ مقامی پولیس نے فائرنگ کے اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی توثیق نہیں کی۔ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT