Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / ہندوستانی ریستوراں میں انسانی گوشت سربراہ کئے جانے کی جھوٹی خبر

ہندوستانی ریستوراں میں انسانی گوشت سربراہ کئے جانے کی جھوٹی خبر

لندن ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): برطانیہ میں ایک ہندوستانی ریستوراں کے بند ہونے کی نوبت آگئی ہے جہاں فیس بک پر یہ خبر وائرل ہوگئی تھی کہ مذکورہ ریستوراں میں انسانی گوشت سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ’ کری ٹویسٹ ‘ نامی ریستوراں کی مالکہ شینرا بیگم نے بتایا کہ لوگوں نے ان کے ریستوراں کو تہس نہس کرنے کی دھمکی دی جس پر فوری پولیس کو طلب کیا گیا ۔ دریں اثناء  metro.co.uk نے رپورٹ دی ہے کہ یہ خبر ایک ایسی شرارت انگیز نیوز سائٹ پر وائرل ہوئی ہے جہاں لوگ شرارتاً جھوٹی اور من گھڑت خبریں اپ لوڈ کرتے ہیں ۔ شینرا بیگم نے کہا یہ ریستوراں گذشتہ 60 سال سے ان کے آبا و اجداد چلاتے آرہے ہیں اور اب تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس پر لوگوں نے ریستوراں بند کرنے یا اس میں توڑ پھوڑ کرنے کی دھمکی دی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹی خبر وائرل ہوتے ہی ریستوراں کے گاہکوں میں نمایاں کمی ہوگئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT