Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کا اعلان

ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کا اعلان

نئی دہلی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک میڈل یافتہ یوگیشور دت کے زیرقیادت 17 رکنی ریسلرس ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جو /18 تا /20 مارچ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد شدنی ایشیائی اولمپک کوالیفائینگ ٹورنمنٹ میں حصہ لے گی ۔ پانچ مرد فری اسٹائیل ، چھ گریکو رومن اور چھ خاتون زمرہ کے ریسلر پر مشتمل یہ ہندوستانی ٹیم /15 مارچ کو آستانہ پہونچے گی ۔
باسط پاکستانی ٹیم کے متوقع بیٹنگ کنسلٹینٹ
کراچی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ٹسٹ کرکٹ بیٹسمین باسط علی کو پاکستانی کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور طلب کیا ہے اور توقع ہے کہ انہیں ہندوستان میں دو دن بعد شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ۔ 20 ٹورنمنٹ میں اپنی قومی ٹیم کے بیٹنگ کنلسٹنٹ کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔ باسط جو فی الحال پاکستان کے قومی جونئر چیف سلکٹر ہیں توقع ہے کہ بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے قومی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے ۔ ذرائع نے پی ٹی آئی سے کہا کہ پی سی بی چیرمین شہریار خاں اور نجم سیٹھی دونوں ہی باسط سے بات چیت کرچکے ہیں اور انہیں لاہور طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ٹسٹ کپتان مصابح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خاں نے شہریار اور سیٹھی کو باسط کی خدمات سے استفادہ کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ان (باسط) سے بات کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT