Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ہندوستانی سائنسداں اور پاکستانی ڈاکٹر کو اوباماکے ایوارڈس

ہندوستانی سائنسداں اور پاکستانی ڈاکٹر کو اوباماکے ایوارڈس

واشنگٹن ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج ایک ہندوستانی نژاد امریکی سائنسداں اور ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو تہنیت پیش کی اور سائنس، ٹیکنالوجی اور جدیدیت کے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ پیش کیا۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول اور میساچیوسیٹس جنرل ہاسپٹل سے وابستہ 65 سالہ راکیش جین کو انسانی علاج میں عصری انداز اور کینسر جیسے موذی مرض کی قبل از وقت تشخیص کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر نیشنل میڈل آف سائنس سے نوازا گیا جبکہ 53 سالہ ہمایوں جو قائد اعظم محمد علی جناح کے شخصی معالج کے پوتے ہیں، کو بائیو الیکٹرانکس کے شعبہ میں اور ساتھ ہی ساتھ آنکھوں کے علاج میں کارہائے نمایاں انجام دینے جس کے ذریعہ اندھوں کی بینائی کی بحالی میں اہم رول پر نیشنل میڈل آف ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سے نوازا گیا جو وائیٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں دیئے گئے۔ اس موقع پر صدر اوباما نے اپنے خطاب کے دوران انعام حاصل کرنے والے دونوں شخصیتوں کی زبردست ستائش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT