Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی سائیکلسٹس کو مزید 3 میڈلس

ہندوستانی سائیکلسٹس کو مزید 3 میڈلس

گوہاٹی۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) ہندوستانی سائیکلسٹس نے 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس پر اپنا غلبہ برقرار رکھتے ہوئے آج مزید ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل حاصل کیا۔ سائیکلنگ مقابلوں کے دوسرے روز لیڈیا مول سنی اور ٹونک برام منورما دیوی 40 کیلومیٹر کے مقابلہ میں بالترتیب ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ سنی 30 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ منورما کو 26 پوائنٹس حاصل ہوئے جس کے ساتھ ہی ہندوستانیوں کو لگاتار تیسری مرتبہ پہلا اور دوسرا مقام حاصل ہوا۔ مقابلہ میں شامل سائیکلسٹس ہر 5 کیلومیٹر کے بعد وقفہ کے ساتھ آٹھویں وقفوں میں سائیکل رانی کرنا تھا۔ سری لنکا کی سداریکا پریہ درشنی کو 9 پوائنٹس کے ساتھ برونز میڈل حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT