Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / ہندوستانی سرحد پر کشیدگی کا ویڈیو غیراہم : چین

ہندوستانی سرحد پر کشیدگی کا ویڈیو غیراہم : چین

بیجنگ ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ ہندوستان کے ساتھ روابط اور دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں جو فریقین کی جانب سے بنائے گئے باہمی میکانزم کا نتیجہ ہے جس سے متنازعہ سرحد پر کشیدگیوں میں کمی آئی ہے، حالانکہ 2013ء کے سرحدی تعطل میں ہندوستانی اور چینی سپاہیوں کی مدبھیڑ کو دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چون ینگ نے میڈیا بریفنگ کو بتایا کہ ’’میں نے وہ رپورٹ دیکھی ہے۔ اس ویڈیو میں ایسا کچھ دکھایا گیا جو کئی سال قبل پیش آیا ۔ ہم نے درست معلومات جاری کردیئے اور اسی وقت ہمارے موقف کی وضاحت بھی کردی۔ وہ ایک ویڈیو کے تعلق سے سوال کا جواب دے رہے تھے جو ہندوستانی ٹیلیویژن چینل پر دکھایا گیا جس میں دونوں طرف اس سپاہیوں نے اشتعال انگیز انداز میں بحث کی کہ لداخ خطہ کا وہ مخصوص علاقہ جہاں وہ کھڑے ہیں، ان کے متعلقہ ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ ویڈیو چین کے فینکس ٹیلیویژن نے دکھادیا جس کے ساتھ چینی سوشیل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

TOPPOPULARRECENT