Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی سڑکوں کو محفوط بنانے کی مہم کا آغاز

ہندوستانی سڑکوں کو محفوط بنانے کی مہم کا آغاز

پیدل راہگیروں اور گاڑی چلانے والوں میں تال میل پر زور : سچن تنڈولکر
نئی دہلی۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) ہندوستان کے افسانوی کرکٹر سچن تنڈولکر نے آج کہا کہ ملک کی خطرناک سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیدل راہگیروں اور گاڑی چلانے والوں کے درمیان بالکل ایسی ہی رفاقت اور تال میل ہونا چاہئے جیسے درمیانی بیٹنگ میں دو بیٹسمین کے مابین ساجھیداری رہتی ہے۔ تنڈولکر، سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے مہم کا آغاز کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ سڑک حادثات کے سبب ہم روز کئی انسانی جانیں گنوا رہے ہیں۔ اگر آپ اپنی سڑکوں کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ڈسپلین ضروری ہے جس طرح کسی کرکٹ کھیل میں ایک بیٹسمین اور نان اسٹرائیکر کے درمیان رفاقت ضروری ہوتی ہے۔ اس انداز میں سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں کے درمیان ساجھیداری اور تال میل ضروری ہے۔ سچن نے جو آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیر کے بانی آزاد موہن کی اس مہم کا آغاز کررہے تھے، کہا کہ وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد کے مطابق ہندوستان میں سڑکوں حادثات کے سبب ہر 3.7 منٹ میں ایک موت ہوتی ہے۔ اس طرح سڑک حادثات سے سالانہ 12 لاکھ افراد ہلاک اور 55 لاکھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT