Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستانی سیاست میں نہرو کا کردار عنوان پر سمینار

ہندوستانی سیاست میں نہرو کا کردار عنوان پر سمینار

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : جواہر لال نہرو نیشنل یوتھ سنٹر کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ بہ تعاون ٹی پی سی سی 13 نومبر کو 10-30 بجے دن گاندھی بھون میں ’ جواہر لال نہرو ۔ ہندوستانی سیاست میں کردار ماقبل و مابعد آزادی ‘ عنوان پر ایک سمینار کا انعقاد کررہی ہے ۔ جو پنڈت نہرو کے 125 ویں یوم پیدائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر یہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر این جی راجورکر ، پروفیسر ایمیرٹس ، او یو کلیدی خطبہ دیں گے ۔ سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی اختتامی خطبہ دیں گے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر این اتم کمار ریڈی اور اے آئی سی سی ایس سی سیل پریسیڈنٹ کو پلو راجو مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ملوبٹی وکرامارکا اور سابق وزیر و پی سی سی صدر ایم ستیہ نارائن راؤ مہمان اعزازی ہوں گے ۔ ایم پی پلوی گوردھن ریڈی سمینار کی صدارت کریں گی ۔۔
چیف سکریٹری اے پی کا بیرون ملک دورہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ 13 تا 19 نومبر سرکاری دورہ پر بیرون ملک روانہ ہوں گے ۔ مسٹر راؤ لاس اینجلس ، کیلی فورنیا میں 14 اور 15 نومبر کو انڈین دیا سپورا بزنس میٹ اور ریجنل پراواسی بھارتیہ دیوس میں شریک کریں گے ۔ سرکاری بیان میں آج یہ بات کہی گئی ہے ۔ پروگرام کا اہتمام اوورسیز انڈین فیسیلٹیشن سنٹر ( او آئی ایف سی ) اور وزارت اوورسیز ، انڈین افیرس ، مرکزی حکومت بہ اشتراک قونصلیٹ جنرل ہند ، سین فرانسیسکو اور ایمبیسی آف انڈیا ، واشنگٹن ڈی سی کیا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری بزنس میٹ میں اسمارٹ سٹیز ، اسکل ڈیولپمنٹ ، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور سوچھ بھارت پر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی اسکیموں پر پریزنٹیشن دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT