Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / ہندوستانی شخص کی یو ایس امیگریشن کی تحویل میں موت

ہندوستانی شخص کی یو ایس امیگریشن کی تحویل میں موت

نیویارک۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 58 سالہ ہندوستانی شحص جسے امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے پر کسٹم عہدیداران نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا، اچانک سانس لینے کی تکلیف میں مبتلاء ہوگیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ یاد رہیکہ اتل کمار بابو بھائی پٹیل کو یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے اٹلانٹا کے ایک ڈیٹنشن سنٹر پر دو روزتک محروس رکھا تھا تاہم سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے اسے اٹلانٹا کے گریڈی میموریل ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں قلب پر حملہ کے باعث اس کی موت ہوگئی۔ پٹیل 10 مئی کو ایکویڈر سے بذریعہ طیارہ اٹلانٹا پہنچا تھا۔ اس کی موت کی اطلاع ہندوستانی سفارتخانے کو دی گئی جو اب ہندوستان میں پٹیل کے رشتہ داروں کو مطلع کرے گا۔ یاد رہیکہ آئی سی کی تحویل میں جاریہ ہفتہ فوت ہونے والا پٹیل دوسرا شخص ہے۔

TOPPOPULARRECENT