Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / ہندوستانی طالب علم کی اختراعی صلاحیت، کارڈبورڈ انکیوبیڑ کی تیاری

ہندوستانی طالب علم کی اختراعی صلاحیت، کارڈبورڈ انکیوبیڑ کی تیاری

لندن ۔6  نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی طالب علم نے کارڈ بورڈ (اٹے) کے ذریعہ ایک کم خرچ میں تیار ہونے وال نوزائدہ بچوں کا انکیوبیڑ تیار کیا ہے جسکے ذریعہ ہندوستان جیسے کئی ممالک میں ہزاروں نوزائدہ بچوں کی جان بچائی جاسکتی ہے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ زچگی کے بعد (ایسے بچے جو قبل از وقت پیدا ہوجاتے ہیں یا ان کا وزن انتہائی کم ہوتا ہے) انہیں انکیوبیڑ میں زیرنگرانی رکھا جاتا ہے۔ لندن امپیریل کالج اور رائل کالج آف آرٹ میں انوویشن ڈیزائن انجینئرنگ (IDE) میں ماسٹرس کی ڈبل ڈگری کا کورس کرنے والے ملاؤسانگھوی نے اپنے ’’بے بی لائف باکس‘‘ کیلئے انتہائی اختراعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا انعام حاصل کیا۔ سانگھوی احمدآباد (گجرات) کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن (NID) کا گریجویٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT