Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستانی طلبہ کے لیے برٹش کونسل کے اسکالر شپس

ہندوستانی طلبہ کے لیے برٹش کونسل کے اسکالر شپس

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : برٹش کونسل کی جانب سے ہندوستانی طلبہ کو راغب کرنے کی مہم کے سلسلہ میں ایک ملین پاونڈس کے گریٹ بریٹین اسکالر شپس انڈیا 2017 کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برٹش کونسل (ساوتھ انڈیا ) ڈائرکٹر مسز باکر نے آج یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یو کے میں حصول تعلیم کے خواہاں آرٹ اینڈ ڈیزائن سے لے کر انجینئرنگ قانون اور مینجمنٹ کے مضامین میں 198 اسکالر شپس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ انجینئرنگ ، قانون ، آرٹ اینڈ ڈیزائن اور مینجمنٹ میں 29 انڈر گریجویٹ اور 169 پوسٹ گریجویٹ اسکالر شپس فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یو کے کی جانب سے طلبہ کے لیے صحیح معنوں میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے اور فی الوقت یونائٹیڈ کنگڈم میں پانچ لاکھ اوورسیز طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کی جانب سے کل یہاں ’ اسٹیڈی یو کے : ڈسکور یو ‘ نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبہ وہاں تعلیمی مواقع کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس ایونٹ میں طلبہ برطانیہ کی 20 سے زائد یونیورسٹیز کے نمائندوں سے راست بات چیت کرتے ہوئے ضروری معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ برٹش کونسل نے ہندوستان میں ایک موبائل ایپ (Study UK Discover you Exhibition 2017) کا بھی آغاز کیا ہے جو تعلیمی نمائش میں شرکت کے لیے طلبہ اور اولیاء طلباء کے لیے معاون ہوگا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT