Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستانی عوام باصلاحیت: امریکی قونصل جنرل

ہندوستانی عوام باصلاحیت: امریکی قونصل جنرل

عالمی انٹر پرینور شپ سمٹ2017کا انعقاد ، مسٹر کھیترین ہڈا کا خطاب
حیدرآباد 16 نومبر (سیاست نیوز) عالمی انٹرپرینورشپ سمٹ 2017 کا ہندوستان میں انعقاد اور لامحدود مواقع کے عنوان پر امریکی قونصل خانہ کی جانب سے پیانل مباحث کا انعقاد عمل میں آیا۔ گرلز انٹیک انڈیا اور امریکی قونصل خانہ کی جانب سے منعقدہ سہ روزہ بوٹ کیمپ کے اختتام کے موقع پر قونصل جنرل امریکہ برائے حیدرآباد مسز کیتھرین ہڈا نے اپنے خطاب میں بتایا کہ امریکہ، ہندوستان کے انٹرپرینورشپ جذبہ سے بیحد متاثر ہے اور اِس ضمن میں منعقد کئے گئے  پیانل مباحث اور ایکسچینج پروگرام کے ذریعہ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ حیدرآباد شہر ملک میں ایک نمایاں شہر ہے اور یہاں کے عوام باصلاحیت ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سہ روزہ کیمپ کے لئے لڑکیوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے نتیجہ میں 2100 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں 200 امیدواروں کو اس ورکشاپ میں شامل کیا گیا۔ مسٹر کیتھرین ہڈا نے مباحث کے دوران بتایا کہ حکومت تلنگانہ کا ٹی ہب قائم کرنے کا اقدام لائق ستائش ہے۔ جس کے ذریعہ روزگار کے سینکڑوں مواقع پیدا ہورہے ہیں اور نوجوانوں کو ترغیب مل رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی انٹرپرینورشپ سمٹ 2017 کا انعقاد ہندوستان میں ہورہا ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک حصہ لیں گے اور اِس سمٹ کے ذریعہ آپسی تعلقات میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔ اس موقع پر مسٹر جیش رنجن سکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی برائے حکومت تلنگانہ نے اِس موقع پر اپنے خطاب میں امریکی قونصل خانہ کی جانب سے منعقد کئے گئے اِس پروگرام کی ستائش کی اور بتایا کہ اِس قسم کے پروگرامس کے ذریعہ انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں تیز رفتار ترقی ممکن ہے۔ اس پروگرام میں مس ہیلاری ویبر چیف ایکزیکٹیو آفیسر اپرچو اسٹارٹپ انوویشن، مسٹر ہرش سنگھ سینئر مشیر کارپوریٹ انگیجمنٹ یونائیٹیڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام، مس کرشنا پریما کتری شیٹی ڈائرکٹر آئی ٹی ڈیشا انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ نے بھی اِس مباحث میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT