Wednesday , May 24 2017
Home / سیاسیات / ہندوستانی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کارروائی : کانگریس

ہندوستانی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کارروائی : کانگریس

مالیا کی گرفتاری

نئی دہلی؍ ممبئی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اور برسراقتدار بی جے پی نے وجئے مالیا کی گرفتاری کا سہرا تیزی سے اپنے سَر باندھ لیا جبکہ کانگریس نے ہندوستان کے عوام کی ’’آنکھوں میں دھول جھونکنے‘‘ کی کارروائی قرار دیا۔ وزیر مملکت برائے فینانس سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ ’’ہم حقائق کا تخمینہ کررہے ہیں اور جلد ہی ملک کو اس کے بارے میں بتائیں گے اور قانونی کارروائی شروع کریں گے‘‘۔ حکومت کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھے گی کہ مالیا تی بے قاعدگیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے، تاہم کانگریس نے مودی حکومت کی مالیا کی حوالگی کا مطالبہ نہ کرنے اور اسے اپنی تحویل میں نہ لینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ فوری مالیا کو ہندوستان کی تحویل میں لے لیا جاتا۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے دعویٰ کیا کہ مالیا کے خلاف کارروائی کانگریس کی انتھک مہم کے بعد نائب صدر راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن قائدین کی تنقیدوں کے بعد شروع کی گئی۔ اس آپسی تکرار کے دوران مالیا نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ یہ سب ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی معمول کے مطابق مبالغہ آرائی ہے۔ تحویل کے مقدمہ کی سماعت آج 18 اپریل کو عدالت میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

لٹیروں کو لوٹ کا مال واپس کرنا ہوگا: نریندر مودی
نئی دہلی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جن افراد نے غریب اور اوسط طبقہ کے عوام کو لوٹا ہے، انہیں لوٹ کا مال واپس کرنا ہوگا۔ وہ وجئے مالیا کی لندن میں گرفتاری پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کرپشن کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT