Sunday , April 30 2017
Home / پاکستان / ہندوستانی فائرنگ میں 9 شہری ہلاک، پاکستان کا الزام

ہندوستانی فائرنگ میں 9 شہری ہلاک، پاکستان کا الزام

اسلام آباد، 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج الزام لگایا کہ ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں اس کے قبضے والے کشمیر میں نو شہری ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ۔پاکستان کے ایک معروف اخبار ڈان نے انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے حوالے سے لکھا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے آبادی والد علاقوں کو ہدف بناکر فائرنگ کی اور ایک ایمبولنس اور بس اس کی زد میں آگئی ۔ اخبارنے لکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے اور پاکستانی فوجی ہندوستانی چوکیوں کو ہدف بناکر فائرنگ کررہے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے کل کہاتھا کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ سے اس کے تین جوان شہید ہوگئے ۔ ہندوستانی فوج نے اپنے ایک فوجی کی لاش کو مسخ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے ۔

 

سنت شادارام کی یوم پیدائش ،پاکستان میں ہندو عقیدت مندوں کی آمد
لاہور۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے زائد از 70 ہندو یاتری صوبہ سندھ میں سنت شادارام کی 308 ویں یوم پیدائش تقریب میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے جن کا واگھا سرحد پر ایواکیوٹی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے عہدیداروں نے استقبال کیا ۔ جملہ 71 ہندو یاتریوں میں 17 خواتین بھی شامل ہیں۔ سنت شادارام کی 308 ویں یوم پیدائش تقریبات زور و شور سے منائی جارہی ہیں جو میرپور خاص میں واقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT