Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی فضائیہ میں پہلی مرتبہ خواتین لڑاکا پائیلٹس شامل

ہندوستانی فضائیہ میں پہلی مرتبہ خواتین لڑاکا پائیلٹس شامل

ڈنڈیگل ایرفورس اکیڈیمی میں گریجویشن پریڈ ، وزیر دفاع منوہر پاریکر کا معائنہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : تاریخ رقم کرتے ہوئے اوانی چترویدی ، بھاونا کانتھ اور موہنا سنگھ نے آج پہلی مرتبہ ہندوستانی فضائیہ کی خاتون پائیلٹس بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ ہندوستانی فضائیہ نے ان تین خواتین پائیلٹس کو شامل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ موقع دیا ہے ۔ مسلح افواج میں جنسی امتیاز کو ختم کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے جو ایرفورس اکیڈیمی ڈنڈیگل پر منعقدہ مشترکہ گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع کو فضائیہ کی تاریخ کا بہت اہم سنگ میل قرار دیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لڑاکا طیاروں کی اڑان خواتین پائیلٹس کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنہرے حروف میں لکھے جانے والا دن ہے ۔ ہندوستانی مسلح افواج میں قدم بہ قدم جنسی امتیاز کو ختم کردیا جائے گا ۔ آنے والے برسوں میں مسلح افواج کے اندر مرد اور عورت میں کوئی امتیاز نہیں ہوگا ۔ البتہ بعض شعبوں میں خواتین کو شامل کرنے میں فنی اور انتظامی مشکلات درپیش ہیں لیکن دھیرے دھیرے جنسی مساوات کو ختم کردیا جائے گا ۔ فوج میں ہم نے اپنے انفراسٹرکچر کے ذریعے زبردست کمانڈ حاصل کرلی ہے ۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان 3 خاتون پائیلٹس جنہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے مختلف شاخوں کی فلائیٹ کیڈٹس کی حیثیت سے پری کمیشننگ ٹریننگ کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے ۔ اب یہ خواتین خود کو بہت خوش نصیب تصور کررہی ہیں ۔ اب وہ اپنی ڈیوٹیوں کو فضاء میں پوری صلاحیتوں کے مظاہرہ کے ساتھ انجام دیں گی ۔ یہ تینوں خاتون پائیلٹ کرناٹک کے شہر بیدر جائیں گی جہاں انہیں مرحلہ سوم کی ٹریننگ دی جائے گی وہاں پر ایک سال تک ہاوک اڈوانسڈ جٹ ٹرینرس کی اڑان کی تربیت دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT