Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کی مخالفت برقرار، ایم این ایس

ہندوستانی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کی مخالفت برقرار، ایم این ایس

ممبئی۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں تھیٹر مالکین کی جانب سے ہندوستانی فلموں پر خودساختہ پابندی اٹھالینے کے باوجود مہاراشٹرا نونرمان سینا نے آج کہا کہ ہندوستانی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اپنی مخالفت بدستور جاری رہے گی۔ ایم این ایس سنیما ونگ کے صدر امیساکھ پکر نے کہا ہے کہ گوکہ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش کا احیاء کردیا گیا ہے لیکن ہمارے موقف میں اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے تاوقتی کہ پاکستانی سرحد سے ہندوستانی سرزمین پر حملے روک دیئے نہیں جاتے۔

TOPPOPULARRECENT