Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی فوجی جوانوں کی ہلاکت کے خلاف حیدرآباد میں شمع کے ساتھ ریالی

ہندوستانی فوجی جوانوں کی ہلاکت کے خلاف حیدرآباد میں شمع کے ساتھ ریالی

حیدرآباد 3مئی (یواین آئی )پاکستان کی فوج کے ہاتھوں ہندوستان کے فوجی جوانوں کی ہلاکت اور ان کی لاشوں کو مسخ کرنے کے واقعہ کے خلاف کل رات شہر حیدرآباد کی نیکلس روڈ پر مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی ۔ اس ریلی کا اہتمام تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ شرکا نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور پاکستان کے خلاف نعرے لگائے ۔ تلنگانہ جاگروتی کی نائب صدر ایم ورالکشمی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ہلاک ہیڈ کانسٹبل پریم ساگر اور صوبیدار پرمجیت کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT