Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں خاتون ہلاک ، پاکستان کا احتجاج

ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں خاتون ہلاک ، پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے کشمیر میں لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج درج کرایا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ میں 28 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ ڈپٹی ہائی کمشنر برائے ہند جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور خاتون کی ہلاکت پر احتجاج درج کرایا گیا ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق لائین آف کنٹرول پر /8 اگست کو ہندوستانی فوج نے اس خاتون کے پیٹ میں گولی ماری وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ دفتر خارجہ نے ہندوستانی سکیورٹی فورسیس پر جولائی میں 37 اور اگست میں 24 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستان نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT