Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی فٹبال ٹیم نے مصر میں دوستانہ میچ جیت لیا

ہندوستانی فٹبال ٹیم نے مصر میں دوستانہ میچ جیت لیا

قاہرہ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم نے ایک دوستانہ میچ میں الاہلی ٹیم کو 2-1 سے ٹکٹ ہند۔ مصر فرینڈشپ کپ جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ بیبیانو فرنانڈیز نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک بہتر اور ایک فائدہ مند میچ تھا اور دونوں ٹیموں کیلئے کھیل سیکھنے کا ایک تجربہ ثابت ہوا ہے۔ فرنانڈیز نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’میں بہت زیادہ خوش ہوا ہے۔ ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب ہم اسپینی ٹیم کی اے ایف سی کیلئے تیاری پر توجہ مرکوز کررہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نیپال میں ہونے والے انڈر 16 اے ایف سی ٹورنمنٹ سیکھنے کیلئے تربیتی مشقوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستانی بچوں نے کسی بیرونی ملک کے سفر اور وہاں اپنی فٹنس برقرار رکھتے ہوئے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا ہے جس پر مجھے کافی خوشی ہے‘‘۔ ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے بارے میں پرامید ہیں اور مستقبل میں اس کی اعلیٰ سطح کی توقع کرتے ہیں۔ ہندوستان کے لئے پہلا گول بنانے والے روہت دھانو نے کہا کہ اس جیت پر وہ کافی خوش ہیں۔ مصر کی الاہلی ٹیم کا واحد گول بنانے والے عمر نے بھی ہندوستانی ٹیم کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ علی عمر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں ہیں، ان ساتھ کھیل کر مجھے خوشی ہوئی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT