Saturday , June 24 2017
Home / سیاسیات / ہندوستانی مسلمانوں میں حب الوطنی کا جذبہ جاگزیں

ہندوستانی مسلمانوں میں حب الوطنی کا جذبہ جاگزیں

ملک کو اسلامک اسٹیٹ سے کوئی خطرہ نہیں : راجناتھ سنگھ
حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہیکہ وہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کو خطرہ تصور نہیں کرتے کیونکہ ان کا ایقان ہیکہ ہندوستانی مسلمان، اپنے ملک سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ یقین ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے انتہاء پسندی سے ہمارے ملک میں کوئی خطرہ درپیش نہیں ہوگا کیونکہ جو لوگ ہندوستان میں اسلام کی  پیروی کرتے ہیں، وہ لوگ ملک سے بھی محبت کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ کوئی بے قصور ہراساں نہیں کیا جائے گا اور قصوروار ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ مرکزی وزیرداخلہ نے اتوار کے دن نیشنل پولیس اکیڈیمی میں ڈائرکٹر جنرلس پولیس کی سالانہ کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ سربراہان پولیس نے سیکوریٹی کی تازہ صورتحال، پولیس کو درپیش مسائل اور چیلنجوں، دہشت گردوں کے  خطرات، سائبر جرائم، روڈ سیفٹی اور ایرپورٹ سیکوریٹی میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور اسٹیٹ سیکوریٹی ایجنسی نے ملک کے مختلف مقامات پر اسلامک اسٹیٹ کے 68 حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔ مملکتی وزیرداخلہ ہنسراج اہیر نے حال ہی میں لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ جاریہ سال سیکوریٹی ایجنسیوں نے 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں مہاراشٹرا کے دو، تلنگانہ کے 11، کرناٹک کے 7، اترکھنڈ کے 4، کیرالا کے 6، دہلی کا ایک، مغربی بنگال کے 2، راجستھان کا ایک، اترپردیش کے 2، مدھیہ پردیش کا ایک، جموں و کشمیر کا  ایک بہار کا ایک اور ٹاملناڈو کے 2 شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT