Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی مسلمانوں کی بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ میں ہلاکتوں پر احتجاج کرتے ہوئے عیدکی نماز سیاہ پٹیاں باندھ کر پڑھی گئی

ہندوستانی مسلمانوں کی بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ میں ہلاکتوں پر احتجاج کرتے ہوئے عیدکی نماز سیاہ پٹیاں باندھ کر پڑھی گئی

نئی دہلی: دائیں بازو کی دہشت گرد طاقتوں کے ہاتھوں ملک کے مختلف مقامات پر مسلمانوں کو بے رحمی کے ساتھ پیٹ کر قتل کرنے کے واقعات کے خلاف عید الفطرکی نماز کے دوران پیر کے روز سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیاگیا ہے۔

مختلف مسلم تنظیموں اور ذمہ داران کی جانب سے حالیہ دنوں میں پیش ائے ہریانہ جہاں پر بی جے پی کی حکومت ہے کے ساکن 16سال کے جنید کے قتل کے خلاف مذمتی احتجاج کے طور پر مذکورہ پروگرا م اعلان کیاگیا تھا۔

عید کی خریدی کے بعد دہلی سے واپسی کے دوران جنید کو بے رحمی سے پیٹ کر اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ مسلمان مصلیوں کے ہاتھوں پر بندھے سیاہ پٹیوں کی تصوئیریں مائیکربلاگنگ سائیڈ پر بھی پوسٹ کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT