Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ہندوستانی مسلمان امریکی ہندو مندر کا محافظ مقرر

ہندوستانی مسلمان امریکی ہندو مندر کا محافظ مقرر

واشنگٹن ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میں پیدا ہونے والا ایک مسلم پولیس عہدیدار امریکہ کے سب سے بڑے مندر کے حفاظتی انتظامات کا عہدیدار مقرر کیا گیا ہے ۔ اس طرح بین مذاہب تعاون اور سماجی ہم آہنگی کی ایک مثال قائم ہوگئی ہے ۔ایک ایسے وقت جب کہ مذہبی تعصب اور اس کے بارے میں لفاظی الیکشن کی وجہ سے عروج پر ہے ۔ بلیک بیلٹ ڈگری یافتہ چمپین لیفٹننٹ جاوید خان جو مقامی محکمہ پولیس سے تعلق رکھتاہے ۔ انڈیانا پولیس کے مندر کے حفاظتی انتظامات کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔مندر میں روزآنہ 400 بھگت آیا کرتے ہیں ۔
برطانوی اسکولی طلبہ نے بطور احتجاج اسکرٹ پہنیے
لندن ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) اسکولی طلبہ کے ایک گروپ نے بطور احتجاج اسکرٹ پہن کر اپنے اسکول کی یونیفارم پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ۔ جب اسکرٹ پہننے پر اُن کی سرزنش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر طالبات کو شارٹ پینٹ پہننے کی اجازت دی جاسکتی ہے تو انہیں اسکرٹ پہننے کی اجازت کیوں نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکرٹ پہن کر کلاسیس میں شرکت کرنے کا ان کا فیصلہ لڑکیوں کو شارٹ پینٹ پہننے کی اجازت دینیج کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا ہے ۔بعض لڑکوں کو گھر واپس بھیجوا دیا گیا ۔ جبکہ بعض دیگر کو سزا دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT