Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ہندوستانی معاشی ترقی سے امریکی برآمدات میں جہت ممکن

ہندوستانی معاشی ترقی سے امریکی برآمدات میں جہت ممکن

مختلف ملکوں کے ساتھ ٹرمپ نظم ونسق کی پالیسیوں کا اشارہ: سالانہ تجارتی رپورٹ
واشنگٹن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ہندوستان کی معاشی ترقی اور بالواسطہ ٹیکس کاری اصلاحات سے مستقبل میں اس ملک کو زیادہ امریکی برآمدات میں مدد مل سکتی ہے۔ یو ایس ٹریڈ ریپریزنٹیٹیو (یو ایس ٹی آر) نے تجارت کے بارے میں اپنی ضخیم سالانہ رپورٹ میں کہا ہیکہ ہندوستان کی معاشی بڑھوتری اور ترقی مستقبل میں امریکی برآمدات کیلئے نمایاں فائدہ پہنچاسکتے ہیں۔ ہندوستان کی اپنے گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی اصلاح مشترک داخلی منڈی پیدا کرسکتی ہے جس سے لین دین کی لاگتوں میں نمایاں کمی ہوگی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت اس طرح کی یہ پہلی رپورٹ ہے جس میں نئی امریکی حکومت کی دنیا کے دیگر ممالک بشمول ہندوستان کے ساتھ پالیسیوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان میں جاری اصلاحات حوصلہ افزاء ہیں لیکن وہاں ٹیرف میں اضافہ کا عمومی رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ امریکہ زور دے گا کہ ہندوستان بامقصد پیشرفت پر توجہ دے۔ موجودہ طور پر تجارت کا توازن ہندوستان  کے حق میں ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے رپورٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ کا حوالہ دیا۔ سابق امریکی صدر بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی نے باہمی تجارت کو 500 بلین ڈالر تک بڑھانے کا نشانہ مقرر کیا تھا۔ ساتھ ہی رپورٹ نے افسوس ظاہر کیا کہ موجودہ ہندوستانی تجارت اور باقاعدگی سے متعلق پالیسیاں امریکی مفاد میں کہیں کہیں ناموافق ثابت ہوئی ہیں۔

اوباما کی طرف سے ٹرمپ کے فون کالس کی
ٹیاپنگ کا کوئی ثبوت نہیں : وائیٹ ہاؤس
اس دوران وائیٹ ہاؤس کی اعلیٰ مددگار کیلیان کانوے نے کہا ہیکہ انہیں ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ان کے پیشرو نے ان کے فون کالس کی وائر ٹیاپنگ کی تھی، لیکن ہوسکتا ہے موجودہ صدر کی جاسوسی کیلئے کوئی دیگر طریقے استعمال کئے گئے ہوں گے۔ ٹرمپ نظم ونسق دباؤ بڑھاتا جارہا ہیکہ صدر کے اس غیرمصدقہ الزام کیلئے ثبوت فراہم کریں کہ بارک اوباما نے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ ٹاور میں فونس کی ٹیاپنگ کا حکم جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT