Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی کو تمام اشکال میں جڑسے اکھاڑ پھینکنا ضروری

دہشت گردی کو تمام اشکال میں جڑسے اکھاڑ پھینکنا ضروری

NEW DELHI, APR 11 (UNI):-President Pranab Mukherjee, presentating the SCOPE Awards to CPSEs at Vigyan Bhavan, in New Delhi on Tuesday. UNI PHOTO-49u

ہند ۔ آسٹریلیا تعاون میں اضافہ کا خیر مقدم ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا اظہار خیال

نئی دہلی 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی کو اس کی تمام اشکال میں جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے اور امن پسند اقوام کی جانب سے فوری اور جامع کارروائی ساری دنیا میں کی جانی چاہئے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے یہ بات بتائی ۔ صدر جمہوریہ سے کل شام راشٹرپتی بھون میں آسٹریلیا کے دورہ کنندہ وزیر اعظم مالکم ٹرن بل نے ملاقات کی تھی اور اس موقع پر مسٹر پرنب مکرجی نے اس رائے کا اظہار کیا ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بڑے اطمینان کی بات ہے کہ ہمارے لوگ دہشت گردی سے درپیش ہونے والے چیلنجس پر مسلسل تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے اس موقف میں مستقل مزاجی رکھتا ہے کہ دہشت گردی کی کسی بھی حال میں مدافعت نہیں کی جاسکتی اور دہشت گردی کو اس کی تمام اشکال میں دنیا بھر میں تمام امن پسند اقوام کی جانب سے جامع اور فوری کارروائی کے ذریعہ اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستان نیوکلئیر توانائی کے شعبہ میں بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور تعاون کیلے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان یورانیم سپلائی کے معاملہ میں آسٹریلیا کے ایک اہم رول کا منتظر ہے ۔ ہندوستان اس سلسلہ میں آسٹریلیا کی کوششوں کی ستائش بھی کرتا ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ زائد از 60,000 ہندوستانی طلبا آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں صدر جمہوریہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلیم کے شعبہ میں تعاون کی زبردست گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو وسعت دینے کیلئے ادارہ جاتی دائرہ کار موجود ہے ۔ دورہ ہندوستان پر وزیر اعظم آسٹریلیا کا استقبال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے بڑھتے ہوئے تعاون کی قدر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کئی شعبوں میں ہو رہا ہے ۔

 

ہندوستانی معیشت ٹاپ 5 میں شامل ہوگی ‘ پرنب مکرجی

نئی دہلی 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ وہ دن دور نہیں ہیں جب ہندوستان کی معیشت جملہ مالیت کے اعتبار سے ٹاپ 5 معیشتوں میں شامل رہے گی ۔ صدر جمہوریہ نے ملک کے معاشی نظام میں 1956, 1973, 1980 اوربالآخر 1991 میں کی گئی تبدیلیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ان تبدیلیوں کے نتیجہ میں ہندوستانی معیشت اپنی صلاحیت کے اعتبار سے فروغ پا رہی ہے ۔ آج ہندوستانی معیشت دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سب سے آگے ہے ۔ صدر جمہوریہ نے مرکزی عوامی شعبہ کی کمپنیوں کیلئے ایوارڈز عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن اب دور نہیں ہیں جب وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی معیشت دنیا کی ٹاپ 5 معیشتوں میں شامل رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف قوت خرید کے مسئلہ میں یہ بات نہیں کہ رہے ہیں بلکہ وہ جملہ مالیت کے اعتبار سے بھی یہ دعوی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشانہ قابل رسائی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستان کا عوامی شعبہ ختم نہیں ہوگیا ہے ۔ یہ دھیرے دھیرے حرکت میں آ رہا ہے اور ہندوستانی معیشت میں کئی سنہرے دور آنے والے ہیں ۔ تقریب سے مرکزی وزیر بھاری صنعت و تجارت مسٹر اننت گیتے نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ گذشتہ عرصہ میں ملک کی معیشت کو مسابقت کا سامنا بھی رہا ہے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT