Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی میزبانی اورچیمپئنز ٹرافی 2021 کا انعقاد خطرہ میں

ہندوستانی میزبانی اورچیمپئنز ٹرافی 2021 کا انعقاد خطرہ میں

لندن۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے اشارہ دیا ہے کہ 2021 میں چیمپئنز ٹرافی جسے ہندوستان میں ہونا ہے شاید اب نہ ہو۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ہر دو سال بعد انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ممکن ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو ختم کردیا جائے۔آئی سی سی کے بعض ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی 50 اوورس کے ورلڈ کپ سے بہت زیادہ مماثلت رکھتی ہے اس لئے اس کی ضرورت نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈسن نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو جاری رکھنے کی اب کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ مستقبل میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 20 تک بڑھ سکتی ہے۔فی الحال شیڈول کے حساب سے 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہندوستان میں ہی ہونا طے ہے تاہم اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ چار سال کے دوران دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروائے جائیں لہٰذا ایسی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد ممکن ہے۔ رچرڈسن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کسی بھی دوسرے کرکٹ ایونٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ دلچسپ ہوتا ہے اور لوگوں کی توجہ اس فارمیٹ میں زیادہ ہوتی ہے۔ مستقبل میں 16 یا 20 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ ٹی ٹونٹی کروانے پر غور کیا جارہا ہے ۔
ہندوستانی کوچ کیلئے مزید درخواستیں طلب
نئی دہلی 21 جون(سیاست ڈاٹ کام)بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے لئے مزید درخواستیں طلب کی جائیں گی تاکہ کرکٹ اڈویزری کمیٹی کو زیادہ متبادل امیدوار دستباب ہوسکیں۔بورڈ نے یہ فیصلہ انیل کمبلے کی جانب سے کوچنگ چھوڑنے کے بعد کیا ہے کیونکہ کمبلے کپتان کوہلی سے اختلافات کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT