Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی مینس اور ویمنس ہاکی ٹیم میڈل کیلئے کوشاں

ہندوستانی مینس اور ویمنس ہاکی ٹیم میڈل کیلئے کوشاں

ریوڈی جنیرو ۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریوو اولمپکس کوالیفائنگ کیلئے حالیہ منعقدہ چند اہم مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کے ساتھ اہم کامیابیوں سے حوصلہ مند ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم کل یہاں منعقد شدنی مقابلہ میں فتح حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے اور چاہتی ہے کہ گزشتہ 36 سال سے ہاکی میں میڈل سے محرومی کی نحوست کو بالآخر ختم کیا جائے ۔ آٹھ مرتبہ چمپیئن رہ چکی ہندوستانی ہاکی ٹیم کو 1980 ء کے دوران ماسکو میں منعقدہ اولمپکس میں آخری مرتبہ میڈل حاصل ہوا تھا جس کے بعد کے برسوں میں وہ میڈل حاصل کرنے سے محروم ہوتی رہی حتیٰ کہ بیجنگ گیمس کیلئے وہ کوالیفائی ہونے میں بھی ناکام رہی تھی ۔ ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم بھی جو 36 سال کے وقفہ کے بعد اولمپکس میں جگہ بنائی ہے اس موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT