Monday , June 26 2017
Home / دنیا / ہندوستانی میڈیا دوسرا سب سے زیادہ بے اعتبار ادارہ : اکنامک فورم سروے

ہندوستانی میڈیا دوسرا سب سے زیادہ بے اعتبار ادارہ : اکنامک فورم سروے

نیویارک ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ اکنامک فورم نے ہندوستانی میڈیا پر جو سروے رپورٹ پیش کی ہے وہ یقینا شرمناک ہے کیونکہ ہندوستانی میڈیا کے بارے میں یہی کہا جاتا ہیکہ وہ غلط اسٹوریز، غلط پروپگنڈہ کے ذریعہ اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہندوستانی میڈیا ایک ایسے روپ میں سامنے آیاہے جسے انتہائی بدعنوان اور غیرذمہ دار قرار دیا گیا ہے جس کے لئے سوشیل میڈیا کے عروج کو ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میڈیا کا دوغلہ پن منظرعام پر آگیا ہے۔ ایسے لوگ جو اپنے آپ کو صحافی کہتے ہیں وہ دراصل کچھ مخصوص سیاسی جماعتوں کے تعلقات عامہ کے ایجنٹس سے زیادہ کچھ نہیں جو اپنے شخصی فائدہ کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم جس نے حال ہی میں اپنی سروے رپورٹ پیش کی ہے، ہندوستانی میڈیا کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ بدعنوان میڈیا سے تعبیر کیا ہے۔ سروے کا انعقاد ایلڈمین ٹرسٹ نے کیا ہے جو میڈیا سے گذشتہ 20 سالوں سے وابستہ ہے اور زائد از 38 ممالک میں اس کے کاروبار ہیں۔ سروے میں این جی اوز، کاروبار اور ممالک کے زمروں میں علحدہ علحدہ ممالک کے نام درج ہیں جہاں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT