Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستانی نرسوں کی بھرتی کیلئے کویت سے یادداشت مفاہمت

ہندوستانی نرسوں کی بھرتی کیلئے کویت سے یادداشت مفاہمت

دوبئی 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نرسوں کی بھرتی کیلئے ہندوستان اور کویت کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت کو قطعیت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی حکومت ہند تین ریاستوں کے ذریعہ چلائی جانے والی ایجنسیوں کے ذریعہ بھرتی کے عمل کو محدود کردیا تھا۔ ہندوستانی سفیر متعینہ کویت سنیل جین اور کویت کی وزارت صحت سے وابستہ معاون انڈر سکریٹری برائے قانونی اُمور محمود عبدالہادی اور وزارت صحت کے مشیر جمال الحربی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ توقع ہے کہ ڈسمبر 2015 ء میں کویت کا ایک وفد ہندوستان کا دورہ کرے گا تاکہ نرسوں کی بھرتی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔ یاد رہے کہ NORKA اور ODEPC کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں پر مشتمل ایک ہندوستانی وفد نے اپریل 2015 ء میں کویت کا دورہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT