Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی نقشہ میں جموں و کشمیر کو غلط پیش کرنے پر غداری کا مقدمہ

ہندوستانی نقشہ میں جموں و کشمیر کو غلط پیش کرنے پر غداری کا مقدمہ

شاہ ڈول ( مدھیہ پردیش )۔ 18 جولائی  ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہ ڈول کے بدھار ٹاؤن میں خانگی اسکول انتظامیہ کے خلاف اسکول ڈائری میں ہندوستان کے نقشہ میں جموں و کشمیر کو غلط پیش کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیاہے ۔ بدھار پولیس اسٹیشن کے انچارج نے بتایاکہ ڈائرکٹر محمد شریف نیازی، پرنسپل گوند چند داس اور ڈائری کے پبلیشر ارون کمار اگروال کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT