Monday , October 23 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی خاتون اے ڈی بی کی ڈائریکٹر

ہندوستانی نژاد امریکی خاتون اے ڈی بی کی ڈائریکٹر

واشنگٹن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئیوا سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی نژاد امریکی سیاستداں سواتی ڈانڈیکر کو امریکی صدر بارک اوباما نے کوایشین ڈیولپمنٹ بینک کا ڈائرکٹر مقرر کیا ہے، ان کا یہ عہدہ کسی سفیر کے عہدہ کے مماثل ہوگا۔ ڈانڈیکر ایسی پہلی ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہیں جنہیں 2003ء میں آئیوا کے ایوان نمائندگان کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ 64 سالہ ڈانڈیکر رابرٹ ایم اور کی جگہ ڈائرکٹر کا عہدہ سنبھالیں گی جو 2010ء سے اس عہدہ پر فائز تھے۔ ڈانڈیکر ایسی پہلی ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہوں نے امریکہ میں ریاستی لیجسلیچر کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اوباما نے ڈانڈیکر کو ڈائرکٹر کے عہدہ پر منتخب کرنے کے اعلان کے علاوہ دیگر اہم عہدوں پر تقررات اور نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی اور اعتماد ہے کہ جن شخصیات کو اعلیٰ درجہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وہ ان ذمہ داریوں اور چیلنجس سے بخوبی نمٹتے ہوئے امریکی معیشت کو مزید مستحکم کریں گے۔ یہ اہم شخصیات امریکہ کیلئے جو بھی خدمات انجام دیں گے اس کیلئے میں اور امریکہ ان کے احسان مند رہیں گے۔ سواتی ڈانڈیکر اپنے شوہر اروند ڈانڈیکر کے ساتھ 1973ء میں امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔ انہوں نے 1996ء تا 2002ء لن مار کمیونٹی اسکول ڈسٹرکٹ بورڈ آف ایجوکیشن میں بھی اپنے فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے ناگپور یونیورسٹی سے بی ایس اور بامبے یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما بھی حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT