Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی نژاد امریکی خاتون کیلیفورنیا کے شہر ٹیوپرٹینو کی میئر منتخب

ہندوستانی نژاد امریکی خاتون کیلیفورنیا کے شہر ٹیوپرٹینو کی میئر منتخب

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلی بار ایک ہندوستانی نژاد امریکی خاتون کیلیفورنیا کے اہم شہر ٹیوپرٹینو کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔ ٹیوپرٹینو دنیا بھر میں سیبوں کی کثیر پیداوار کیلئے شہرت رکھتا ہے۔ سویتا ویدیاناتھن ایم بی اے ہیں اور ریاضی کے ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کرچکی ہیں۔ وہ ایک کمرشیل بینک کی عہدیدار بھی تھیں۔ غیرمنافع خور انتظامیہ میں گذشتہ ہفتہ تک عہدیدار رہیں۔ گذشتہ ہفتہ انہوں نے میئر کے عہدہ اور رازداری کا حلف ایک تقریب کے دوران اٹھایا جس میں ان کی والدہ نے بھی شرکت کی جو ہندوستان سے بذریعہ طیارہ اس کیلئے امریکہ پہنچی تھیں۔ روزنامہ دی مرکیوری نیوز اس کی اطلاع دی جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستانی نژاد امریکی خاتون کیلیفورنیا کے ایک شہر کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔ اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے دو دن بعد انہوں نے ٹیوپرٹینو کے میئر کی حیثیت سے شعبہ تعلیمات کیلئے ایک اعلان جاری کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT