Wednesday , May 24 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی شہری کی پراسرار موت

ہندوستانی نژاد امریکی شہری کی پراسرار موت

نیویارک۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 29 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری امریکی ریاست نیوجرسی میں مردہ پایا گیا جس کے بارے میں متوفی کے ارکان خاندان کا کہنا ہیکہ یہ ان کا شخصی معاملہ ہے جبکہ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ ہوئی اس موت کی وجوہات ہنوز نامعلوم ہیں جبکہ میڈیکل اگزامنر اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری طرف وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ نیویارک میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے متوفی کے والد سے جو میساچیوسٹس کے ساکن ہیں، فون پر بات چیت کی جس کے بعد متوفی کے والد سے بھی یہی کہا کہ یہ ان کے خاندان کا شخصی المیہ ہے کیونکہ سفارتخانے کے عہدیداروں نے متوفی کے مکان پہنچ کر اظہارتعزیت کیا تھا لیکن متوفی کے والد نے صرف یہ کہا کہ یہ ان کا خانگی المیہ ہے اور اگر ہماری پیرائیویسی کا احترام کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ لہٰذا ذرائع نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ اس واقعہ کو نفرت انگیز جرائم کا حصہ تصور نہ کیا جائے کیونکہ اب تک کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہیکہ خود متوفی کی فیملی اسے خانگی معاملہ سے تعبیر کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT