Friday , September 22 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد تاجر ڈنمارک کیلئے سنگاپور کے سفیر

ہندوستانی نژاد تاجر ڈنمارک کیلئے سنگاپور کے سفیر

سنگاپور 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور نے آج ایک 81 سالہ ہندوستانی نژاد تاجر کو ڈنمارک کے لئے سنگاپور کا نان ریزیڈنٹ سفیر مقرر کیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ کرن سنگھ ٹھکرال نے قبل ازیں سری لنکا میں سنگاپور کے ہائی کمشنر کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔ ٹھکرال گروپ آف کمپنیز میں وہ ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ہیں جبکہ ساؤتھ ایشیاء بزنس گروپ کے علاوہ بزنس انڈیا اور گیوو لمیٹیڈ کے صدرنشین بھی ہیں۔ سنگاپور کی وزارت خارجی اُمور نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ آسیان انڈیا بزنس کونسل میں ایک بورڈ ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT