Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد جرمن شہری بان کے میئر منتخب

ہندوستانی نژاد جرمن شہری بان کے میئر منتخب

جرمنی۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی قیادت والی کرسچین ڈیموکریٹک یونین (CDU) سے وابستہ میئر عہدہ کے امیدوار اشوک سریدھرن نے بان میں انتخابات میں بہ آسانی فتح حاصل کرلی اور اس طرح جرمنی کے اس اہم شہر میں موصوف میئر کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے ہندوستانی نژاد جرمن شہری بن گئے۔ 49 سالہ سریدھرن کی تائید میں 50.06 فیصد ووٹ پڑے جو انہیں واضح اکثریت حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوئے۔ مسٹر سریدھرن کے انتخاب سے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی (SDP) کی 21 سالہ اجارہ داری کا خاتمہ ہوگیا۔ 21 اکٹوبر کو سبکدوش ہونے والے میئر جوئیرجین نمسٹک سے سریدھرن عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT