Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد خاتون کے اسٹور میں سرقہ

ہندوستانی نژاد خاتون کے اسٹور میں سرقہ

واشنگٹن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد خاتون جو یہاں ایک بڑے اسٹور کی مالکہ ہے، کو تین نامعلوم افراد نے بندوق کی زد پر لوٹ لیا۔ یہ واقعہ ورجینیا میں پیش آیا۔ تینوں سارق گہرے رنگ کے لباس میں ملبوس تھے اور میڈیسن ہائٹس کے ڈیوڈراپ اسٹور میں داخل ہوئے اور دکان کی مالکہ سرلا پٹیل کو بندوق بتاکر دھمکایا اور وہاں موجود نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد سرلا پٹیل نے انتہائی دکھ بھرے لہجہ میں کہا کہ آج اس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے کل کسی اور کی باری بھی آ سکتی ہے۔ حالانکہ سارقوں نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا لیکن جذباتی طور پر اسے جو صدمہ پہنچا وہ اس کے چہرے سے عیاں تھا۔ اسٹور میں موجود نگران کار کیمرے نے سارا واقعہ ریکارڈ کرلیا ہے اور اس کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔ سرلا پٹیل اور اس کے شہر نے مذکورہ اسٹور 9 سال قبل کھولا تھا۔

TOPPOPULARRECENT