Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد سندر پچائی گوگل کے نئے سی ای او

ہندوستانی نژاد سندر پچائی گوگل کے نئے سی ای او

نیویارک۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گوگل نے اپنے انتظامی امور میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں، جہاں ہندوستانی نژاد سندر پچائی کو نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے جبکہ گوگل کے معاون بانی لیری پیج نے الفابیٹ کے نام سے ایک نئی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے اور گوگل اس کمپنی کا ایک حصہ ہوگا۔ لیری پیج نے الفابیٹ نامی کمپنی کے قیام کا اپنے بلاگ پوسٹ پر بھی تذکرہ کیا جو اس کے سی ای او ہوں گے اور گوگل کے معاون بانی سرگی برائیو کمپنی کے صدر ہوں گے۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی نے بھی سندر پچائی کو ان کے اس غیرمعمولی کارنامہ پر مبارکباد دیتے ہوئے یہ خواہش کی کہ وہ ہندوستان کا نام مزید روشن کریں گے اور اپنی خدمات کے ذریعہ دیگر ہندوستانیوں کیلئے بھی مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT