Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد سکھ کوالالمپور کے نئے پولیس کمشنر

ہندوستانی نژاد سکھ کوالالمپور کے نئے پولیس کمشنر

کوالالمپور ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد سکھ کو ملائیشیا کے دارالخلافہ کوالالمپور کا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت والے اس ملک سکھ فرقہ کے کسی بھی شخص کیلئے یہ ایک اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ ڈپٹی کمشنر امر سنگھ جو 50 کے دہے میں ہیں، سابق کمشنر تاج الدین محمد کے جانشین ہوں گے جنہیں وفاقی ہیڈکوارٹرس کمرشیل سی آئی ڈی کا ڈپٹی ڈائرکٹر منتخب کیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کریں گے۔ دی اسٹار نیوز کے مطابق امر سنگھ کو کوالالمپور کا ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ دیگر تبادلوں اور ترقی پانے والی شخصیات کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ امر سنگھ کے خاندان کی گذشتہ دو نسلیں بھی محکمہ پولس سے ہی وابستہ رہی ہیں۔ ان کے والد اور نانا دونوں ہی محکمہ پولیس سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ امر سنگھ نے یونیورسٹی آف ملایا سے بی ایس سی پاس کیا جبکہ یونیورسٹی آف بکنگھم (برطانیہ) سے انہوں نے ایل ایل بی کیا۔ ان کے پاس شرعی قوانین کا ڈپلومہ بھی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT