Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد سیاستداں جنوبی افریقہ کے نئے وزیرمالیات

ہندوستانی نژاد سیاستداں جنوبی افریقہ کے نئے وزیرمالیات

جوہانسبرگ ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد سیاستداں پروین گوردھن جن کا یہاں بیحد احترام کیا جاتا ہے، انہیں آج جنوبی افریقہ کا وزیر مالیات مقرر کیا گیا ہے، جس کا فیصلہ صدر جیکب زوما نے کیا اور اس طرح جنوبی افریقہ میں معاشی بحران کے دوران گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پروین گوردھن مالیات کا قلمدان سنبھالنے والے تیسرے وزیر ہیں۔ چہارشنبہ کو زوما نے وزیر مالیات لاملانینے کو برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ پر غیرمعروف قانون ساز ڈیوڈ روین کو مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد تنقیدوں اور معاشی بحران کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا کیونکہ اس تقرری کے بعد جنوبی افریقہ کی کرنسی رینڈ کی قدر میں اچانک کمی واقع ہوگئی تھی اور روین کو ناتجربہ کار قرار دیا جارہا تھا۔ 66 سالہ گوردھن کی تقرری سے رینڈ کی قدر میں گذشتہ شب 5 فیصد کا اچھال دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ گوردھن قبل ازیں 2009ء تا 2014ء جنوبی افریقہ کے وزیر مالیات رہ چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ قبل ازیں سفید فام نسل پرست ملک تھا حالانکہ یہاں کی غالب آبادی سیاہ فاموں پر مشتمل ہے۔ نیلسن منڈیلا کی انتھک جدوجہد کے نتیجہ میں جنوبی افریقہ کی سفید فام حکومت کا خاتمہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT