Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی نژاد شخص کا بہیمانہ قتل

ہندوستانی نژاد شخص کا بہیمانہ قتل

کوالالمپور ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد شخص جس کی عمر 30 تا 35 سال کے درمیان بتائی گئی ہے، کا انتہائی بہیمانہ طریقہ سے قتل کردیا گیا۔ میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک راہگیر نے جب شاہ عالم روڈ پر ایک شخص کو انتہائی زخمی حالت میں پڑے دیکھا تو فوری پولیس کو مطلع کیا۔ دریں اثناء شاہ عالم پولیس سربراہ اے سی پی شفعین معمت نے بتایا کہ زخمی شخص کے سر، آنکھ اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخم تھے اور وہ مرا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT