Friday , September 22 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد شخص کا لندن میں گلا کاٹنے کا واقعہ

ہندوستانی نژاد شخص کا لندن میں گلا کاٹنے کا واقعہ

لندن ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد شخص کا گلا اس کے قیامگاہ کے قریب مغربی لندن کی ایک سڑک پر کاٹ دیا گیا، جس کی وجہ عینی شاہدین کے بموجب چند پاونڈ کی معمولی رقم کیلئے جھگڑا تھا۔ 28 سالہ سنیل رائے کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ایمرجنسی شعبہ میں اس کی زندگی بچانے کی ایک گھنٹہ تک کوشش کی گئی تھی۔ تاہم وہ اپنے زخم سے جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کے بموجب قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ قتل کا واقعہ لندن کے علاقہ آئیزل ورتھ میں 4 بجے شام پیش آیا۔ پولیس کو 4.05 منٹ پر طلب کیا گیا۔ یہ واقعہ سومرووڈ روڈ پر پیش آیا۔ عہدیدار لندن کی ایمبولنس خدمات اور فوری موقع واردات پر پہنچ گئی ہے۔ اسے فوری 5.18 منٹ پر دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT