Wednesday , April 26 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی نژاد مسلم خاتون کو مقامی انتخابات میں کامیابی

ہندوستانی نژاد مسلم خاتون کو مقامی انتخابات میں کامیابی

واشنگٹن ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم امریکی خاتون جس کے والدین کا تعلق ہندوپاک سے ہے، نے امریکی ریاست میری لینڈ میں منعقدہ ایک اہم الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تعجب کی بات یہ ہیکہ ریاست میں تارکین وطن مخالف اور مسلم مخالف جذبات پائے جاتے ہیں۔ 23 سالہ راحیلہ احمد نے میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی میں واقع ایک اسکول بورڈ کے انتخابات میں طویل مدت سے وہاں خدمات انجام دینے والی نگرانکار کو 15 فیصد ووٹس کے فرق سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ راحیلہ احمد نے چار سال قبل یعنی 2012ء میں بھی یہی الیکشن لڑا تھا۔ تاہم اس وقت انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا تعلق ہندوستان سے اور والدہ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ راحیلہ احمد کی کامیابی اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہیکہ ان کے حلقہ میں 80 فیصد آبادی افریقی نژاد امریکی شہریوں پر مشتمل ہے۔ الیکشن کیلئے راحیلہ احمد کی سب سے زیادہ تائید کرنے والوں میں ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق صدرنشین مائیکل اسٹیل کا نام قابل ذکر ہے۔ اس موقع پر خود راحیلہ احمد نے کہا کہ یہ ایک حسن اتفاق ہیکہ انہیں اسی دن کامیابی ملی جس دن ڈونالڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوئے اور میں ایک حجاب پہننے والی خاتون ہوں اور کسی بھی عوامی آفس کیلئے ان کا انتخاب اس بات کی دلیل ہیکہ امریکی شہریوں میں بھی تنوع کی کوئی کمی نہیں ہے اور امریکہ میں رہتے ہوئے (چاہے آپ مسلمان ہی کیوں نہ ہوں) آپ اپنے خوابوں کی تکمیل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT