Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی نژاد کھلاڑی کی نیوزی لینڈ میں شمولیت

ہندوستانی نژاد کھلاڑی کی نیوزی لینڈ میں شمولیت

ویلنگٹن ۔ 10 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے آج ہندوستانی نژاد اوپنر جیت راول کو زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ 16 رکنی معلنہ نیوزی لینڈ ٹیم میں راول واحد غیرمعروف کھلاڑی ہیں جبکہ ایک اور ہندوستانی نژاد اسپنر ایش سودھی کو دو برس بعد ٹیم میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔ 27 سالہ راول کبھی ہندوستانی جونیر کھلاڑی تھے لیکن 2004 ء میں ان کے افراد خاندان نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے ہیں ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں راول کا اوسط 43.83 ہے جو انھوں نے آکلینڈ ایسیس کی نمائندگی کے دوران حاصل کیا ہے جس میں 202 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT