Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد کینیڈین شہری کو بہترین صحافی ایوارڈ

ہندوستانی نژاد کینیڈین شہری کو بہترین صحافی ایوارڈ

اوٹاوہ ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد کینیڈین صحافی کو کمیونٹی ارکان نے میڈیا میں اس کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف کے طور پر تہنیت پیش کی۔ ٹورنٹو کے اخبار ’’سن‘‘ کے ایڈیٹر انچیف ایڈرین بترا کو ’’بہترین صحافی ایوارڈ‘‘ پیش کیا گیا جو دراصل پرواسی میڈیا گروپ کی جانب سے پرواسی ایوارڈ کے انعقاد کے موقع پر دیا گیا۔ یاد رہے کہ پرواسی میڈیا گروپ کی تشکیل 2005ء میں کی گئی تھی جس کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب پنجابی کینیڈین شہریوں کو ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ دریں اثناء ٹورنٹو سن نے بھی مسٹر بترا کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈو کینیڈین کمیونٹی نے یوں تو زندگی کے ہر شعبہ میں کارنامہ انجام دینے والوں کو ایوارڈ پیش کئے ہیں اور اس بار صحافت کے شعبہ میں جس ایوارڈ سے انہیں نوازا گیا ہے وہ اس کیلئے کمیونٹی کے بیحد مشکور ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکر بھی دلچسپ ہوگا کہ 2011ء میں ٹورنٹو سن سے وابستہ ہونے سے قبل بترا کینیڈین مسلح افواج میںبحیثیت لیفٹننٹ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پرواسی ایوارڈ تقریب میں سابق ہندوستانی اتھیلیٹ فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ نے بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT