Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

ہندوستانی ویمنس ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

ہاک بے ہاکی ٹورنمنٹ

ہیسٹنگس۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو ایک پنالٹی کارنر شوٹ آؤٹ پر آئرلینڈ کے ہاتھوں 3 کے مقابلے 4 گول سے شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی وہ چھٹویں مقام پر پہونچنے کے بعد ہاک بے کپ سے باہر ہوگئی۔ آئرلینڈ کے طاقتور حملوں کے ساتھ آج کے مقابلے کا آغاز ہوا جس میں اس کو پہلے کوارٹر میں دو پینالٹی کارنرس بھی جنہیں ہندوستانی دفاع نے ناکام بنادیا۔ ہندوستان کو بھی اپنے طور پر ایک پینالٹی کارنر ملا لیکن وہ اس کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام ہوگئی چنانچہ پہلا کوارٹر کسی گول کے بغیر ختم ہوگیا۔ آئرلینڈ کو دوسرے کوارٹر کے چوتھے منٹ میں ہند پر سبقت حاصل ہوگئی جب ڈائرڈ ڈیوک نے گول بنایا، تاہم نمیتا پٹو نے 25 ویں منٹ میں ایک گول بناتے ہوئے حریفوں کی سبقت کو برابر کرلیا۔ بعدازاں دونوں ہی ٹیمیں گول کی تلاش میں اپنی کوششوں کو مزید تیز کردیا۔ اس دوران سرکردہ ہندوستانی کھلاڑی رانی زخمی ہوگئیں اور ڈاکٹر نے فیلڈ پر پہونچ کر ان کا معائنہ کیا، تاہم ٹخنہ پر گہرے زخم کو محسوس کرتے ہوئے انہیں میدان سے ہٹا لیا گیا اور دوسرا نصف 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔ آئرلینڈ کو اگرچہ دیگر دو کوارٹرس میں کئی پینالٹی کارنرس ملے لیکن قبل ازیں کے مقابلے کے برخلاف وہ ان موقعوں کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکے، کیونکہ ہندوستانی گول کیپر سویتا نے انتہائی مضبوط دفاع کا کردار ادا کیا اور کسی بھی شاٹ کو گول میں تبدیل ہونے سے روک دیا۔ بالآخر آخری مرحلے میں دونوں ہی ٹیمیں الجھن زدہ لمحات سے گذرتے ہوئے آگے پڑھیں۔ آئرلینڈ کی انا اوفلانگان شوٹ آؤٹ کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں اور یہ مرحلہ 2-2 کی برابری پر ختم ہوا۔ بعدازاں پونم رانی بھی ایک شاٹ آؤٹ سے محروم رہیں اور ہندوستان نے سبقت حاصل کرنے کا موقع ضائع کردیا۔ اس کے بعد ہندوستانی لڑکیوں نے مزید ایک شوٹ آؤٹ کو ضائع کردیا اور یہ سخت مقابلہ بالآخر 4-3 پر ختم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT