Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ٹیم کو 50 لاکھ کے انعام کا اعلان

ہندوستانی ویمنس ٹیم کو 50 لاکھ کے انعام کا اعلان

بھوپال۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 9 رنز کی قریی شکست برداشت کرنی پڑی لیکن قومی ٹیم کے مظاہروں کی ہر سمت سے پذرائی ہورہی ہے اور اب مدھیہ پردیش حکومت نے ہندوستانی ویمنس ٹیم کے لئے 50 لاکھ کے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے بموجب مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج چوہان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت قومی ٹیم کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب یہاں بھوپال میں منعقد کرے گی اور اس تقریب میں ٹیم کو 50 لاکھ کا انعام دیا جائے گا۔علاوہ ازیں انہوں نے ورلڈ کپ میں ٹیم کے مظاہروں کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT