Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

نئی دہلی۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ حکمت عملی اور کامیابی کیلئے نئے منصوبوں کے ساتھ ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے دورہ پر روانہ ہوئی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں شرکت کرے گی جس کا آغاز 14 مئی سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم قبل ازیں کینیڈا کا دورہ کرچکی ہے جہاں اس نے فتوحات حاصل کیں اور ان ہی فتوحات کی بدولت بلند حوصلوں کے ساتھ اب وہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔ کینیڈا میں ہندوستانی ٹیم نے ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 اور ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کیلئے کھیلے جانے والے کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم رانی کی قیادت میں روانہ ہوئی ہے جن کے ساتھ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔ ہندوستانی ٹیم میں ششیلا چانو، ریتو رانی، دیپ گریس ایکا، سنیتا لکرا، وندنا کتریہ، نمیتا ٹپو، نوجوت کور، للیما منز، مونیکا، رینوکا یادو، نکی پردھان اور سویتا قابل ذکر ہیں۔
آندرے رسل کی پابندی میں اضافے کی اپیل مسترد
کنگسٹن۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جمیکااینٹی ڈوپنگ اتھارٹی نے آندرے رسل پر عائد پابندی میں اضافے کی اپیل واپس لے لی۔ڈوپنگ ٹسٹ کیلئے جائے قیام سے متعلق آگاہ نہ کرنے پر 31جنوری کو رسل پر ایک برس کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم جمیکائی اتھارٹی نے اس مدت کو کم قرار دیتے ہوئے سزا کا دورانیہ دوبرس کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اب اس نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے جس کی وجہ بتانے سے بھی گریز کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT