Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو جاپان کے مقابلے شکست

ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو جاپان کے مقابلے شکست

ڈارون۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں منعقدہ چار قومی ترغیبی ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم برونز میڈل کے لئے آج منقدہ پلے آف میچ میں جاپان کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد بالآخر خالی ہاتھ وطن لوٹ رہی ہے۔ ہندوستانی لڑکیوں نے اگرچہ حوصلہ افزاء انداز میں کھیل کا آغاز کیا تھا اور کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی حریف جاپانی لڑکیوں کو پیچھے چھوڑ کر کئی مرتبہ ان کے دفاعی سرکل تک رسائی حاصل کی تھی لیکن جاپانی ٹیم نے تیزی سے سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے آہستگی کے ساتھ کھیل کو اپنے قابو میں کرلیا اور ہندوستانی لڑکیاں پیچھے رہ گئیں۔ جاپان کو اس کھیل میں پہلا گول بنانے کا بہترین موقع ملا تھا لیکن سویتا نے غیرمعمولی پھرتی کے ساتھ چھلانگ لگاتے ہوئے جاپانیوں کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ دوسرے کوارٹر میں جاپان کو تیسرا پنالٹی کارنر ملا لیکن ہندوستانی ٹیم نے پوری مستعدی کے ساتھ کامیاب دفاع کی۔ اس طرح دونوں ٹیمیں نصف وقفہ کے دوران تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہیں۔ بعدازاں ہندوستانی ٹیم نے طاقت کا بھرپور استعمال کی جس کے نتیجہ میں 37 ویں منٹ میں وندنا کٹاریا نے کھیل کا پہلا گول بنایا اور ہندوستان کو سبقت حاصل ہوگئی لیکن جاپان کو موئومی کاوامورا نے ایک گول بناکر حریفوں سے برابری حاصل کی کھیل کے 42 منٹ میں مینامی شمینرو کے ذریعہ جاپان کو دوسرا گول اور ہندوستان پر سبقت حاصل ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT