Saturday , March 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کی بیلاروس کیخلاف کامیابی

ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کی بیلاروس کیخلاف کامیابی

بھوپال۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے بیلاروس کو 3-1 سے شکست دے کر 5 ٹسٹ میچس کی سیریز میں متواتر تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔ ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ II ٹورنمنٹ اپریل میں کینیڈا میں ہوگا اور اس سے پہلے یہ وارم اپ ٹورنمنٹ جاری ہے۔ پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہیں بن سکا ۔اس کے بعد بیلا روس نے 24 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان رانی نے 35 ویں اور 39 ویں منٹ میں گول بناتے ہوئے 2-1 کی سبقت دلائی۔ 42 ویں منٹ میں دیپیکا نے گول بنایا اور ٹیم نے 3-1 سے میچ جیت لیا۔
ویسٹ انڈیزمیں پاکستانی ٹیم
4 ٹی 20 میچز کھیلے گی
کنگسٹن۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے 26 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان ٹیم سے 2 کی بجائے 4 ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعلان کردیا۔پہلے دو میچس کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کیریبیئن بورڈ نے اس میں مزید 2 مختصر فارمیٹ کے میچس کا اضافہ کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT