Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم بونس رقم سے ہنوز محروم

ہندوستانی ٹیم بونس رقم سے ہنوز محروم

ممبئی۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کی قیادت میں لگاتار 5 سیریز جیتنے اور انگلینڈ کو 4-0 سے زیر کرنے کے باوجود قومی ٹسٹ ٹیم کو بونس سے نہیں نوازا گیا۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری اجے شرکے کے مطابق موجودہ صورتحال میں بورڈ کیلئے کھلاڑیوں کو بونس دینا ممکن نہیں۔عدالتی فیصلہ ہونے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔ ایک اورعہدیدار نے کہاکہ ہمیں رقم کیلئے باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے، اس لئے پھر شرمندگی کا سامنا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آپ سپریم کورٹ کو نئی انتظامیہ کا تقرر کرنے دیں جو کھلاڑیوں کو بونس دے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس جنوبی افریقہ کو 3-0 سے شکست دینے والی ہندوستانی ٹیم کو بورڈ نے 2 کروڑ روپے کا بونس دیا تھا۔ اصلاحات کے متعلق  سپریم کورٹ کی ہدایات کی وجہ سے دنیا کے سب سے امیر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی کے لئے  ایک روپیہ خرچ کرنے کیلئے 10 لوگوں سے پوچھنا پڑتا ہے۔یہ بات کسی اور نے نہیں بلکہ خود بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے کہی ہے۔ٹھاکر نے  پرو کشتی لیگ کے ایک پروگرام کے موقع پرمیڈیا کے ساتھ بات چیت میں کچھ طنز بھرے الفاظ میں کہا کہ آج کل ہمیں ایک روپیہ خرچ کرنے کیلئے 10 لوگوں سے پوچھنا پڑتا ہے۔ہم پر سے جب بندشیںہٹیں گی تبھی جاکر ہم کچھ کر پائیں گے۔ ہندستانی کرکٹ اس وقت نئی بلندیوں پر ہے اور بی سی سی آئی نے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔بی سی سی آئی صدر نے ساتھ ہی کہا کہ موجودہ بحران کرکٹروں کے مفاد میں نہیں ہے لیکن بورڈ کو 3  جنوری کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک انتظار کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT