Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم تک رسائی کے لئے کچھ خاص کرنا ہوگا:سنجو

ہندوستانی ٹیم تک رسائی کے لئے کچھ خاص کرنا ہوگا:سنجو

پونے۔12اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لئے سب سے زیادہ کمائی والی لیگ ہے تو وہیں ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے قومی ٹیم میں پہنچنے کا بڑا پلیٹ فارم بھی ہے اور دہلی ڈیئر ڈیولس کی پہلی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان کرکٹر سنجو سامسن کا بھی یہی خیال ہے کہ انہیں یہ راہ طے کرنے کے لئے اس لیگ میں کچھ خاص کرنا ہوگا۔آئی پی ایل10 میں ناقص شروعات کرنے والی دہلی کیلئے سنجو نے102 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پونے کے خلاف ٹیم کی97 رن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔سنجو کی اس ٹورنمنٹ میں یہ پہلی سنچری ہے اور انہوں نے میچ کے بعد اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد قومی ٹیم میں جگہ بنانا ہے اور اس لئے وہ اپنی کارکردگی پر خاص طور سے توجہ دے رہے ہیں۔صرف16  سال کی عمر میں کیرالہ کے لئے ٹوئنٹی20  ٹیم میں جگہ بنانے والے سنجو اپنی گھریلو کارکردگی کی بدولت آئی پی ایل کا حصہ بن گئے ہیں۔ کوچ راہول دراویڈ کے چہیتے سمجھے جانے والے سنجو نے کہا میں اس دن کے لئے بہت خوش ہوں۔ یہ میری زندگی کا خاص دن ہے ۔ ہندوستان کا ہر کھلاڑی قومی ٹیم میں کھیلنے کی چاہت رکھتا ہے جودنیاکی بہترین ٹیم ہے۔انہوں نے کہا اس لئے اگر آپ کو ٹیم انڈیا میں جانا ہے تو آپ کو کچھ نیا اور کچھ خاص کرنا ہوگا ۔ اس لئے میں خوش ہوں کہ میں اپنی ٹیم کے لئے اہم اننگز کھیل سکا۔ اگرچہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے ابھی وقت ہے ۔ سنجوکو2016  میں دہلی کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اس سیزسن میں انہوں نے تمام14 میچ کھیلے تھے لیکن ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ لیکن موجودہ سیزسن میں سنجو نے ٹیم کے لئے 63 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے لگاتے ہوئے سنچری بنائی ۔

TOPPOPULARRECENT